نئی دہلی،14دسمبر(ایجنسی) صدرجمہوریہ مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ ملک اگر ہم مل کر سوچیں اور مل کرآگے بڑھیں تو ایک ارب اٹھائیس کروڑ عوام پر مشتمل ہمارے ملک کے تما م مسائل کامیابی کے ساتھ حل کئے جاسکتے ہیں ۔
صدر
جمہوریہ نے ان تاثرات کا اظہا ر کولکتہ کی ایشیاٹک سوسائٹی میں اپنے اندراگاندھی یادگاری خطبے میں کیا۔
قومی یک جہتی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ہندوستان وسیع ترین رقبے پر محیط ہونے کے باوجود صدیوں سے قابل ذکر اتحاد اور اپنی منفرد شناخت کا ثبوت دیتا آرہا ہے۔